میر غوث بخش بزنجو کی برسی کی مناسبت سے منعقد ہونے والا جلسہ قومی تحریک میں سنگ میل ثابت ہوگا، صوبائی وزیر نواب محمدخان شاہوانی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:49

مستونگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر نواب محمدخان شاہوانی نے کہاہے کہ بلوچ قومی سیاست بابائے بزنجو میر غوث بخش کی مرہون منت ہے جس نے بلوچ قوم سمیت تمام مظلوم و محکوم اقوام کو سیاسی شعور دیا جن کے فکر و فلسفہ پر عمل پیرا ہوکر ہم عملی سیاست کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی آڈیٹوریم میں 22 اکتوبر کی کوئٹہ میں بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی برسی کی مناسبت سے جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی کارکنوں کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرغوث بخش بزنجو کو بلوچستان کی تاریخ میں ان کی شاندار سیاسی وانسانی خدمات کی بدولت سنہری حروف میں یادرکھاجائے گا۔ اجلاس سے ضلعی صدر فاروق شاہوانی ،جنرل سیکرٹری مجید بنگلزئی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں امن،محبت بھائی چارے ،سیاسی رواداری کے فروغ میں ان کاکردارروزروشن کی طرح عیاں ہے۔ بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے فلسفہ فکر سے عوام کی ترقی و خوشحال اور جمہوریت کی بقاء ممکن ہے۔

22 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا عظیم الشان جلسہ عام بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کو ان کی عظیم قربانیوں پرخراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ بابائے بلوچستان قومی اور جمہوری حقوق کے بڑے علمبردار تھے۔ قومی وحدت اور قومی یکجہتی پاکستان کو ایک حقیقی وفاقی ریاست تشکیل دینے کے حق میں جدوجہد کی۔ میر غوث بخش بزنجو کی برسی کی مناسبت سے منعقد ہونے والا جلسہ قومی تحریک میں سنگ میل ثابت ہوگا۔22 اکتوبر کو مستونگ کھڈکوچہ دشت کردگاپ و دیگر علاقوں سے پارٹی کارکن اور عوام بڑی تعداد میں مرکزی جلسہ میں شریک ہوں گے۔ بابائے بزنجو کا فکر و فلسفہ عوام کے لئے تھا جو بھی عوام فکر بزنجو کے گرد متحد ہے۔

متعلقہ عنوان :