انٹر کالجیٹ مینز والی بال ٹورنامنٹ گورنمنٹ کالج پشاور نے جیت لیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) پشاو ر میں جاری انٹر کالجیٹ مینز والی بال ٹورنامنٹ گورنمنٹ کالج پشاور نے جیت لیا،فاتح ٹیم نے دفاعی چمپئن اسلامیہ کالج کو 3-0سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔اس موقع پر گورنمنٹ کالج پشاور کے پرنسپل پروفیسر طاہر شاہ مہمان خصوصی تھے جنہوںنے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں ،انکے ہمراہ دائریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ منظر خان، گورنمنٹ کالج کے ڈائریکٹر سپورٹس حسن خان سمیت ظفر اقبال ،ارشدحسین ،جواد اللہ اور عابد کمال بھی موجود تھے۔

بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے زیر اہتمام تعلیمی بورڈ کے جمنازیم ہال میں کھیلے جانیوالے انٹر کالجیٹ مینز والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں گورنمنٹ کالج پشاور کی ٹیم نے شاندار کھیل مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چمپئن اسلامیہ کالج کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد25-18,25-20,25-21سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے گورنمنٹ کالج پشاور کے ڈائریکٹر سپورٹس حسن خان نے کہاکہ اللہ کے فضل سے ہمارے کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ سے ہی انتہائی جاندار کھیل پیش کیاہے جسکے باعث ہمیں یہ کامیابی نصیب ہوئی،اور اس کارکردگی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

انکاکہناتھاکہ کالج کے پرنسپل پروفیسر طاہر شاہ کی بھر پور سرپرستی سے ہمارے کالج کے والی بال سمیت کرکٹ ،بیڈمنٹن ،فٹ بال ،باسکٹ بال اور دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں نے انٹر کالجز گیمزمیں کامیابیوں کا سلسلہ بدستوری جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :