پشاور، سیکریٹری محکمہ امداد،بحالی وآبادکاری کی متعلقہ اداروں کو فاسٹ ٹریک پر کام مکمل کرنے کی ہدایات

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) سیکریٹری محکمہ امداد،بحالی وآبادکاری، ظاہر شاہ کے زیر صدارت برن اینڈ ٹراما سنٹر کے حولے سے ایک اہم اجلاس پی ڈی ایم اے میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری ریلیف، ڈپٹی سیکریٹری ریلف ،ڈی جی پی ڈی ایم اے ،پارسا، پروگرام منیجر پارسا،پروگرام ڈائریکٹر ، ہالکرو،محکمہ صحت،سی اینڈ ڈبلیو، پی اینڈ ڈی ، نیسپاک کے عہدہ داروں نے شرکت کی۔

سیکریٹری ریلیف کو برن اینڈ ٹراما سنٹر کے حوالے سے اب تک ہونے والے پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جس پر سیکریٹری ریلیف نے تمام متعلقہ اداروں کو فاسٹ ٹریک پر کام مکمل کرنے کی ہدایات دیتے ہو ئے منصوبے کو مقررہ وقت کے اندر منصوبہ مکمل کرنے کی ضر ورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ منصوبہ عوامی فلاح کے لئے نہایت ضروری ہے۔ اسی سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف سیکریٹری آفس، کمیو نیکیشن اور ورکس ڈیپارٹمنٹ اور یو ایس ایڈ کے ساتھ اس منصوبے کے پیش رفت کے حوالے سے مسلسل رابطے میں رہتا ہے۔واضح رہے کہ اس منصوبے پر صوبائی ادارہ برائے بحالی و آبادکاری اور یو ایس ایڈ کے اشتراک سے کام جاری ہے۔ سی اینڈ ڈبلیو کے نمائندے نے فورم کو بتایا کہ کچھ ٹھیکیداروں کو کام سونپ دیا گیا ہے۔

جنہوں نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ اور باقی ٹھیکیداروں کو چند دنوں میں کام سونپ دیا جائے گا۔ سیکریٹری ریلیف نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے نمائندے سے تفصیلی ورک شیڈول کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں روزانہ کی بنیاد پرپیش رفت سے آگاہ کرنے کی ہدایات جاری کی۔ اس سلسلے میں فورم نے ہفتہ وار جائزہ میٹنگ منعقیدکرانے اورچھ ماہ میں منصوبے کی تکمیل پر اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :