پشاور، گھروں میں کام کرنے والی خواتین کے عالمی دن کے مناسبت سے تقریب کا انعقاد

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) گھروں میں کام کرنے والی خواتین کے عالمی دن کے مناسبت سے غیرسرکارتنظیم سی ای آر ڈی کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا. جس میں ممبر صوبائی اسمبلی معراج ہمایون سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر شرکا کا کہناتھا کہ ملک کے نصف آبادی پر مشتمل خواتین میں سے تنظیم کی جانب سے کچھ عرصہ قبل ہونے والے سروے کے مطابق دس لاکھ خواتین گھروں میں بیٹھ کر مختلف قسم کی کام کر رہی ہیں.

(جاری ہے)

ان کا کہناتھا کہ ورکرز کی حیثیت سے حکومت کے ساتھ ان خواتین کا رجسٹریشن کروانا،ان کے ہاتھوں سے تیار اشیا کا مارکیٹ تک رسائی دینا،جدید ٹیکنالوجی میں تربیت دینا،معاوضے میں برابری لانا،سماجی تحفظ کی فراہمی، کم سے کم اجرت کی تعین،ملکی شماریات میں بطور ورکرز اندراج کروانا اور معاملہ و تنظیم سازی کا حق دلوانا ہی.معراج ہمایون کا کہنا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار لیبر کے حوالے سے بل تیار کر کے جلد اسمبلی پیش کیا جائے گا.مذکورہ بل کے ذریعے قانون سازی کئے جائی گی کہ صوبے میں جو بھی خواتین ورکر کو کم معاوضہ دیگا ان کو زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ اور کم سے کم دس ہزار روپے جرمانہ کیا جائیگا تاکہ کوئی بھی خواتین کا حق پامال نہ کرسکی.۔

متعلقہ عنوان :