وزیراعلیٰ بلوچستان نے نوشکی میں بچوں میں خسرے کی وباء پھیلنے ،بڑی تعدادمیں بچوں کے متاثرہونے کانوٹس لیکر رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:43

وزیراعلیٰ بلوچستان نے نوشکی میں بچوں میں خسرے کی وباء پھیلنے ،بڑی تعدادمیں ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے نوشکی میں بچوں میں خسرے کی وباء پھیلنے اوراس سے بڑی تعدادمیں بچوں کے متاثرہونے کانوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں خسرے کی وباء پر قابوپانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کاآغازکیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خسرے سے متاثرہ بچوں کے علاج ومعالجہ اورانہیں خسرے سے بچاؤکی ویکسین پلانے کیلئے میڈیکل کیمپوں کے قیام اورضروری ادویات کے ہمراہ ڈاکٹروں اورویکسینیٹروں کی ٹیمیں فوری طورپرمتاثرہ علاقوں میں بھجوانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :