پاکستان میں لائیو سٹاک کی تجا رت ،متعلقہ شعبوں کو ترقی دی جائے تو بلو چستان پو رے خطے میں لا ئیو سٹاک کے فروغ کا اہم مر کز بن سکتاہے ،گورنر بلوچستان

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:43

پاکستان میں لائیو سٹاک کی تجا رت ،متعلقہ شعبوں کو ترقی دی جائے تو بلو ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) گو رنر بلو چستان محمدخان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں لائیو سٹاک کی تجا رت اور متعلقہ شعبوں کو ترقی دی جائے تو بلو چستان پو رے خطے میں لا ئیو سٹاک کے فروغ کا اہم مر کز بن سکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں اس شعبہ کی ترقی کے بے پناہ امکانات موجو د ہیں اور بہتر وسائل اور جامع منصو بہ بند ی کے ذریعے ان روشن امکانات کو بھر پور طریقے سے بروے کار لایا جا سکتا ہے جس سے مالداری کے شعبے کو صوبے کیلئے مستقبل میں آمدنی کا اہم ذریعہ بھی بنا یا جا سکتا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز چیئرمین ڈیری سائنس پارک زرعی یونیو رسٹی پشا ور پر وفیسر ڈاکٹر سبحان قریشی کی قیادت میں ایک وفد سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا اس مو قع پر گو رنر بلوچستان نے اس امر کو خو ش آئند قرار دیا کہ بلو چستان سمیت ہمارے علاقے میں مون سون کے باعث سال میں دوبارہ بارشوں کاموسم آتاہے جس سے زمین کی سیرابی کے نتیجے میں زراعت اور خاص طور سے لا ئیو سٹاک کی تر قی کے بہتر اور منا فع بخش مو اقع میسر ہو ئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سا ئنس اینڈ ٹیکنا لو جی کے جدید ثمرات سے استفادہ کرتے ہو ئے ہم اپنی پیداوار کو صنعتی سا نچے میں ڈال کر زیا دہ سے زیا دہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں انہوںنے کہاکہ دودھ،گو شت اور چمڑے کی نت نئی مصنوعا ت پیدا کرنے پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے ان سر گر میوں سے ایک جا نب روز گار کے بے شمار مو اقع پیدا ہو نگے دوسری طر ف منا فع اور زرمبادلہ میں اضا فہ ہو گا اس سے قومی معیشت بھی مستحکم ہو گی ۔

انہوں نے کہاکہ لائیو سٹاک کے شعبے میں ما ہر ین پر زور دیا کہ وہ متعلقہ شعبے میں تر قی یا فتہ ممالک میں ہو نے والے تجربات اور جد ید تحقیق سے بھر پور استفادہ کریں ۔گو رنر بلو چستان نے ترکی میں لا ئیو سٹاک اور متعلقہ شعبوں سے متعلق انٹر نیشنل ورکشاپ اور مستقبل میں مزید انٹر نیشنل ورکشاپ کے انعقاد کے فیصلے کو لا ئق تحسین قرار دیا ۔بعدازاں گورنر بلو چستان سے سابق نگراں وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب غوث بخش باروزئی ،چیف سیکرٹری بلو چستان اورنگزیب حق ،ایم پی اے پرنس احمد علی اور آئی بی کے نئے جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل انوار الحق نے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ۔

متعلقہ عنوان :