پولیس فورس کے مورال کو بلند کرکے ،فورس کے استعدادکارمیں اضافے سے دہشت گردی کیساتھ عمومی جرائم کے خاتمے کا ہدف حاصل ہوسکتاہے،ثناء اللہ خان زہری
حکومت پولیس کی فلاح وبہبود ،سہولیات کی فراہمی ،فورس کی تعدادمیں اضافے کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم کریگی،وزیراعلی بلوچستان
جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:43
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس کوگائیڈلائن دیتے ہوئے کہاکہ پولیس افسران اوراہلکاروں کو حکومت کی ترجیحات ،عوام کی توقعات اوراپنے فرائض سے مکمل آگاہی ہونی چاہیے ،انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنی فورسز کو خودانحصاربناکر پیروں پر کھڑاکرناہے،وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اے ٹی ایف کی تعداد کو 10ہزارتک بڑھایاجائے اورسی ٹی ڈی کو تمام سہولیات فراہم کرکے مستحکم بنیادوں پر استوار کیاجائے،پولیس کے تمام شعبوں کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے خصوصی تربیت فراہم کرکے فورس کی استعدادکارمیں اضافہ کیاجائے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ پولیس AاورBایریا سے قطع نظرشرپسندوں کے خلاف کاروائی کرے اورپولیس اورلیویز فورس کے اشتراک کو بڑھایاجائے۔ انہوں نے کہاکہ محنت اورخلوص نیت سے فرائض کی ادائیگی سے کامیابی ملے گی ،وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ جلد ڈویژنل سطح پر پولیس درباروں سے خطاب کریں گے اورپولیس فورس کا مورال بلند کرنے کیلئے انہیں خصوصی پیغام دیں گے۔اس موقع پر آئی جی پولیس نے وزیراعلیٰ کو یقین دلایا کہ وزیراعلیٰ کی گائیڈلائن کے مطابق حکومتی ترجیحات اورپالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے گا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
-
صدر زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری
-
آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، نیب سے رپورٹ طلب
-
فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بری
-
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.