نیب کوکرپٹ کہنےوالوں کواقتدارمیں رہ کرایسا کیوں نظرنہیں آیا،چیئرمین نیب

وزیراعلیٰ پنجاب نےگزشتہ روزکہا نیب ایک کرپٹ ادارہ ہے،اب میں نے چارچ سنبھالا ہے تو نیب کو کرپٹ کہنے کا کیا مطلب؟ ریفرنسزمیں انصاف کے تقاضے پورے کریں گے۔جسٹس (ر)جاوید اقبال کا وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:38

نیب کوکرپٹ کہنےوالوں کواقتدارمیں رہ کرایسا کیوں نظرنہیں آیا،چیئرمین ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اکتوبر2017ء ) : چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے خبردار کیا ہے کہ نیب کوکرپٹ کہنے والوں کواقتدار میں رہ کرایسا کیوں نظرنہیں آیا،وزیراعلیٰ پنجاب نےگزشتہ روزکہا نیب ایک کرپٹ ادارہ ہے،اب میں نے چارچ سنبھالا ہے تو نیب کو کرپٹ کہنے کا کیا مطلب؟ ریفرنسزمیں انصاف کے تقاضے پورے کریں گے،تمام فیصلے خود میرٹ پر کروں گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے بیان پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کےاحکامات آئین کےتحت تمام اداروں پرلاگو ہوتے ہیں۔ میں نیب کے ادارے کو ٹھیک کروں گا۔ تمام فیصلے خود میرٹ پر کروں گا،۔ریفرنسزمیں انصاف کے تقاضے پورے کریں گے۔تمام ریفرنسزکی خود نگرانی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نےگزشتہ روزکہا نیب ایک کرپٹ ادارہ ہے۔

(جاری ہے)

نیب کوکرپٹ ادارہ کہنےوالوں کو اب کرپشن نظر آئی۔ نیب کوکرپٹ کہنے والوں کواقتدار میں رہ کر ایسا نظر کیوں نہیں آیا،اب میں نے چارچ سنبھالا ہے تو نیب کو کرپٹ کہنے کا کیا مطلب؟  چیئرمین نیب نے کہا کہ اب جہاں کرپشن کاسرانظر آئےگا وہاں پر نیب جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہورسےاغواء صحافی زینت شہزادی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔میں نے خود خاتون صحافی کی والدہ کوبازیابی کی اطلاع دی۔ خاتون صحافی کوحساس اداروں ،قبائلی عمائدین کی کاوشوں سے بازیاب کرایا گیا۔ زینت شہزادی کوسرحد کی دوسری طرف سے بازیاب کرایا گیا۔