وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی ..
تازہ ترین : 1
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ..

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی ملاقات

وزیراعلیٰ کا کور کمانڈر لاہور کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کیلئے نیک خواہشات کا اظہار شہداء کی لازوال قربانیوں کا ثمر امن کی صورت میں ملا ہے، قوم شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے‘ وزیراعلیٰ

لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2017ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں نئے تعینات ہونے والے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کور کمانڈر لاہور کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔

سیاسی و عسکری قیادت کے متفقہ فیصلوں کے باعث دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاسی و عسکری قیادت سمیت پوری قوم ایک صفحے پر ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے۔ اس جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سمیت معاشرے کے ہر طبقے نے بیش قیمت قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاکستان کے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں اور شہداء کی لازوال قربانیوں کا ثمر امن کی صورت میں ملا ہے۔ قوم شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے محب وطن اور دلیر عوام کا عزم انتہائی مضبوط ہے۔سفاک قاتل بہادر پاکستانیوں کے غیر متزلزل عزم کے سامنے نہیں ٹھہر سکتا۔دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/10/2017 - 19:38:09

اپنی رائے کا اظہار کریں