صحت عامہ کے روایتی نظام کو بدلنے کیلئے جدید اصلاحات متعارف کرائی ہیں ،

شعبہ صحت کی بہتری کیلئے وسائل کے ثمرات عوام کو ملنے چاہئیں‘ بہترین علاج معالجہ عام آدمی کا حق ہے اور یہ حق اسے ملنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا‘شہباز شریف ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام پر موثر انداز سے عملدرآمد کیا ہے، ملک کی تاریخ میں پہلی بار مریضوں کو ادویات ان کے گھر وں کی دہلیز پر مہیا کی جا رہی ہیں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس، ہیلتھ پراجیکٹس پر عملدرآمد اور صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:38

صحت عامہ کے روایتی نظام کو بدلنے کیلئے جدید اصلاحات متعارف کرائی ہیں ..
لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ہیلتھ پراجیکٹس پر عملدرآمد اور صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اور ڈرگ کورٹس کے حوالے سے متعدد امور اور اقدامات کی منظوری دی گئی-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلتھ سیکٹر میں اصلاحات کا مقصد عوام کو معیاری ، بہترین اور جدید طبی سہولتوں کی فراہمی ہے اور عام آدمی کو صحت عامہ کی سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے کے وسائل صرف کئے جا رہے ہیں اور شعبہ صحت کی ترقی کے لئے فراہم کردہ وسائل کے ثمرات ہر صورت عوام کو ملنے چاہئیں- انہوںنے کہا کہ ہسپتالوں میں دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے محنت اور جذبے سے کام کرنا ہو گا اورہیلتھ کیئر سسٹم کے روایتی نظام کو بدلنے کے لئے جدید اصلاحات لائی گئی ہیں - بہترین علاج معالجہ عام آدمی کا حق ہے اور یہ حق اسے ملنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گااور صحت کے شعبہ میں جاری اصلاحاتی پروگرام دورس نتائج کا حامل ہے -انہوںنے کہا کہ ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام پر موثر انداز سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے اورملک کی تاریخ میں پہلی بار مریضوں کو ادویات ان کے گھر وں کی دہلیز پر مہیا کی جا رہی ہیں اور ہر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کے علاج کی جدید سہولتیں فراہم کریں گے - انہوںنے کہا کہ جدید طبی سہولتوں سے آراستہ ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس کے قیام کے پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے اور ہیپاٹائٹس ، ٹی بی جیسے امراض کی روک تھام اور علاج کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کیا جائی-اس حوالے سے بھرپور آگاہی مہم تیار کی جائی-انہوںنے کہا کہ رورل ایمبولینس سروس کامیابی سے جاری ہے ، اسے مزید توسیع دی جائے گی-انہوں نے کہا کہ دیہی و بنیادی مراکز صحت میں الٹرا ساؤنڈمشینوں کی فراہمی کی جانب بڑھ رہے ہیں - بنیاد ی مرکز صحت کی سطح پر الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ (EMR)کا پروگرام مرتب کیا گیا ہے اور اس پروگرام کا آغاز پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر کیا جائے گااوراس پروگرام پر عملدرآمد سے بی ایچ یو کی کارکردگی جانچنے کے علاوہ ادویات کی خرد برد کا خاتمہ ہو گا -انہوںنے کہا کہ موبائل ہیلتھ یونٹس دوردراز علاقوںمیں تشخیص اور علاج کی جدید سہولتیں دے رہے ہیں اور مزید 14 موبائل ہیلتھ یونٹس جلد پہنچ جائیں گے - انہوںنے کہا کہ یہ موبائل ہیلتھ یونٹس ایسے علاقوں میں بھجوائے جائیں جہاں ان کی اشد ضرورت ہے - 40 ہسپتالوں میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے اور مزید 85 ہسپتالوں میں اصلاحات کا پروگرام مرتب کیا گیا ہے - انہوںنے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں اعلی معیار کی ادویات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے اور :ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے اور صوبے کے تمام اضلاع میں سی ٹی سکین مشینوں کی فراہمی کے پروگرام کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جائی- انہوںنے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک کو آئی ایس او 9001 کی سرٹیفکیشن ملنا خوش آئند ہے - ہمیں سرکاری ہسپتالوں میں معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تیزرفتاری سے اقدامات کرنا ہیں -انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں جینی ٹوریل سروسز کی آؤٹ سورسنگ کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں - کابینہ کمیٹی برائے صحت معاملات خود طے کر کے اقدامات کرے اورصحت کے شعبہ کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈ یشن بھی ہونی چاہیی- سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر علی جان خان نے پرائمری ہیلتھ کیئر میں بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی-صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر ، ڈاکٹر مختار بھرت، چیف سیکرٹری ، سیکرٹریز صحت ، ماہرین صحت اور محکمہ صحت کے اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :