اسلام آباد انتظامیہ کا سینٹورس مال میں عوام سے داخلہ فیس کی وصولی کا نوٹس ، تین روز میں جواب طلب

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے سینٹورس مال کی انتظامیہ کی طرف سے عوام الناس سے داخلہ کے نام پر 300 روپے وصولیوں کا نوٹس لیتے ہوئے تین روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے سینٹورس انتظامیہ کے اس اقدام کو شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سینٹورس انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تین یوم کے اندر اپنا موقف اور 300 روپے داخلہ فیس وصولی کا جواز پیش کریں بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ اس اقدام کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائے گی۔

متعلقہ عنوان :