Live Updates

عمران خان نے خیبرپختونخواکوقرضے کی دلدل میںدھنسا دیاہے ،عوام کی زندگیوں میں آسانی وبہتری اضلاع اورتحصیل کے اعلانات سے نہیںآتی بلکہ بنیادی سہولیات اورعملی اقدامات سے آتی ہے ‘ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کے مسائل کوسنجیدگی سے حل کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیںاٹھائے

وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام کی مختلف وفودسے بات چیت

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:35

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عوام کی زندگیوں میں آسانی وبہتری اضلاع اورتحصیل کے اعلانات سے نہیںآتی بلکہ بنیادی سہولیات اورعملی اقدامات سے آتی ہے جس سے تحریک انصاف کی حکومت نہ صرف قاصر ہے بلکہ عوام کے مسائل کوسنجیدگی سے حل کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیںاٹھائے گئے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ میںخیبرپختونخواسے آئے مختلف وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ دوسروں پرتنقیدکرنیوالے عمران خان نے خیبرپختونخواکوقرضے کی دلدل میںدھنسا دیاہے اورصوبے کے بچے بچے کومقروض بنادیاہے ۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ قرضہ نہ لینے کے بلندوبانگ دعوے کرنیوالے عمران خان اوروزیراعلیٰ بتائے کہ ریپیڈ بس منصوبے کیلئے کتناقرضہ لیاہے،پرویزخٹک نے صوبے کے عوام کو ساڑھے چارسال سے سہولیات سے محروم رکھااوراب انتخابات کے نزدیک ہوتے ہی اسے عوام کی فلاح وبہبودستانے لگی ہے مگرعمران خان اورپرویزخٹک خاطر جمع رکھیںیہ سوتیلی ماںجیساسلوک خیبرپختونخواکے عوام کبھی نہیںبھولیںگے اورآئندہ عام انتخابات میںبیلٹ کے ذریعے اسکابھرپوربدلہ لیںگے۔

(جاری ہے)

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پرویزخٹک عوام کوبتائے کہ سوات موٹروے کوکتنے سالوںکیلئے ایف ڈبلیواوکولیزپردیکرصوبے کے عوام اورمعیشت کااستحصال کیاگیااورمالم جبہ ہوٹل بمعہ جنگلات کتنے سالوںکیلئے لیزپردیاگیاہے۔انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ عمران خان کوتوفیق دے کہ وہ اپنے قول فعل پرقائم رہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات