سرگودھا ،محکمہ زراعت کی ٹیم کا چک 135 شمالی میں چھاپہ، جعلی کھاد کی سرعام فروخت میں ملوث کھاد ڈیلر کیخلاف مقدمہ درج

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:35

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) محکمہ زراعت کی ٹیم کا چک 135 شمالی میں چھاپہ، جعلی کھاد کی سرعام فروخت میں ملوث کھاد ڈیلر کیخلاف مقدمہ درج ، کھاد ایجنسی سیل کردی، تفصیلات کے مطابق علاقہ کے لوگوں نے شکایت کی تھی کہ بعض عناصر چک 135 شمالی سمیت ملحقہ علاقوں میں سادہ لوح زمینداروں کو ناقص کھاد مہنگے داموں فروخت کرنے کا دھندہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے استعمال سے زمینداروں کی زمینیں بنجر ہورہی ہیںا جس پر محکمہ زراعت کی ٹیم نے چھاپے مار کر جاوید ٹریڈرز نامی جعلی کھاد ایجنسی کو سیل کرکے اس کے مالک جمشید کیخلاف سلانوالی پولیس نے فرٹیلائزر ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔