محکمہ ایکسائز سرگودھانے ضلع بھر میں قائم ہونے والی درجنوں غیر قانونی ہا?سنگ سکیموں کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف شکنجہ کس لیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:35

ْسرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) محکمہ ایکسائز سرگودھانے ضلع بھر میں قائم ہونے والی درجنوں غیر قانونی ہا?سنگ سکیموں کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف شکنجہ کس لیا۔اس سلسلہ میں ضلع بھر کی نئی آباد ہونے والی ہاوسنگ سکیموں کا سروے شروع کردیا ہے جس میں تعمیرات شدہ دکانوں اور دکانوں کے کوائف اکٹھے کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایکسائز ترجمان کے مطابق محکمہ ایکسائز کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ شہر سے ملحقہ نئی قائم ہونے والی آبادیوں میں وسیع پیمانے میں مکانات اور دکانیں کرائے پر دین لین کا کاروبار عروج پر ہے۔ جہاں پر غیر قانونی پراپرٹی ڈیلروں نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے۔ ایسے افراد کے متعلق معلومات حاصل کرکے انہیں ٹیکس دہندگان کی فہرست میں لایا جائے گا۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں 50 سے زائد ایسی غیر قانونی ہا?سنگ سکیمیں قائم کی گئی ہیں جہاں پر نہ صرف کہ پراپرٹی کا غیر قانونی کاروبار بلکہ بعض کاروباری افراد مکانات اور دکانیں تعمیر کرکے رینٹ پر دے رکھے ہیں۔ جو پراپرٹی ٹیکس ادا نہیںکرتے ایسے افراد کیخلاف شکنجہ کس لیا گیاہے جلد ہی سروے کے بعد انہیں ٹیکس ادائیگی کے نوٹس دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :