سرگودھا ،ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:35

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ چوغطہ کے قریب دو مسلح ڈاکو?ں نے ناکہ لگا کر محمد رمضان سمیت متعددافراد سے اسلحہ کے زور پر ہزاروں کی نقدی ، موبائل فون چھین لیے۔

(جاری ہے)

چک 66 شمالی کے قریب تین مسلح ڈاکو?ں نے محمد نوید نامی موٹر سائیکل سوار کو روک کر گن پوائنٹ پر نقدی ، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

فاروق کالونی سرگودھا کے رہائشی شاہ زیب علی کے گھر سے اہلخانہ کی عدم موجودگی میں ساڑھے چار لاکھ کی نقدی و طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ سیٹلائٹ ٹا?ن بلاک سی کے رہائشی محمد فرحان کے گھر سے نامعلوم افراد نے ہزاروں کی نقدی ، دو موبائل فون و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔ بہک میکن میں نامعلوم افراد نے زمیندار اظہر حیات کے گھر کی چھت پھاڑ کر ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور دیگر گھریلو سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :