ڈی پی اوسرگودھا نے ناقص کارکردگی پردس تھانیداروں سمیت 14پولیس ملازمین کومختلف سزائیں دیدیں

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) آئی جی پولیس پنجاب کی طرف سے سرگودہاپولیس کی ناقص کارکردگی کانوٹس لینے پر ڈی پی اوسرگودھا کیپٹن (ر)محمد سہیل چوہدری نے ناقص کارکردگی پردس تھانیداروں سمیت 14پولیس ملازمین کومختلف سزائیں دیدیںجبکہ پانچ اہلکاروں کوسخت وارننگ دی ،ڈی پی او سرگودھا نے گذشتہ روز اردل روم میں متعدد پولیس ملازمان جن کومختلف نوعیت کے الزامات پر شوکازنوٹس دیئے گئے تھے اردل روم میں بطلب کرکے کرمختلف نوعیت کی سزائیں دییں۔

جن پرالزام ہے کہ وہ ڈیوٹی سے غفلت ،لاپرواہی کامرتکب ہوئے ، تفتیشی افسران کی ناقص تفتیش ، آپریشنل معاملات میں ناقص نگرانی پر محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے شوکاز نوٹسز جاری کیے۔

(جاری ہے)

جن ملازمین کو سزائیں دی گئی ان میںاسسٹنٹ سب انسپکٹرمحمد اشرف کی ایک سال سروس ضبطی ، سب انسپکٹر ز محمد اسلم، غلام سرور ایک سالانہ انکریمنٹ روکنے ،سب انسپکٹرز سمیع اللہ، ارباب طفیل، محمد سعید ، اسسٹنٹ سب انسپکٹرزمحمد اقبال، ریاض احمداور فرنٹ ڈیسک پر تعینات پی ایس اے ندا نذیر کو جرمانہ کی سزا دی ،انسپکٹرمحمد بوٹا، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد بشیر ، ہیڈ کنسٹیبلان ریاض ، نصرت علی اور کنسٹیبلان شہباز، قیصر عباس کو سنشور سزا دی، جبکہ سب انسپکٹرز امان اللہ، خضر حیات،اسسٹنٹ سب انسپکٹرز حق نواز، ارشد، دلشاد کے شوکاز کے جوابات تسلی بخش ہونے پروارننگ دیتے ہوئے شوکاز داخل دفتر کرنے کا حکم دیا۔