بہاول وکٹوریہ ہسپتال کا شعبہ سی سی یودل کے مریضوں کے علاج معالجہ میں بری طرح ناکام ہوگیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:33

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) بی وی ایچ ،سی سی یووارڈ،ڈاکٹرز غائب مشینیں خراب کارڈیک سرجری پراجیکٹ بھی نامکمل مریض پریشان، سی سی یویونٹ مسیحاکامنتظر تفصیل کے مطابق بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے شعبہ سی سی یودل کے مریضوں کے علاج معالجہ میں بری طرح ناکام ہوگیا سہولیات ادویات ناکافی ہیں ، ایکو،ای ٹی ٹی مشینری اکثرخراب رہنے لگی ایمرجنسی مریضوں کوبھی 15 دن سے ایک ماہ کاتائم دیاجانے لگا زرائع کے مطابق ہسپتال کے سی سی یونٹ میں صرف 60 بیٹ ہیں جوکہ مریضوں کیلئے ناکافی ہیں جبکہ جدیدسہولیات ،سرکاری ادویہ کاکوٹہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے مریضوں کوادویات کے حصول کیلئے پرائیوٹ میڈیکل سٹورز کاراستہ دکھادیاجاتاہے جبکہ ایکو،ای ٹی ٹی کیلئے مریضوں کوایک ماہ کاوقت دیدیاجاتاہے زرائع کے مطابق ہیڈ آف ڈیارٹمنٹ کی سیٹ عرصہ سے خالی ہے جبکہ ایسوسی ایٹ پروفیسر ز ایک دفعہ وارڈ میں آتے ہیں عملہ کی موجیں لگی ہوئی ہیں جبکہ انجیوپلاسٹی سٹنٹ کیلئے بھی فنڈزنہیں آرہے ہیں زرائع کے مطابق کارڈیک سرجری پراجیکٹ فنڈزکی عدم فراہمی کی وجہ سے تاحال مکمل نہیں ہوسکا اس حوالہ سے ڈاکٹرشہادت حسین نے بتایا کہ کارڈیالوجی بلڈنگ دسمبرتک مکمل ہوجائیگی

متعلقہ عنوان :