سویٹ ہوم بہاولپور کی بوسیدہ بلڈنگ اپنی عمر پوری ہونے کے باوجود تاحال زیر استعمال ،بوسیدہ بلڈنگ کے کرائے کی مد میں ماہانہ1لاکھ 80ہزار روپے کرائے کی ادائیگی جاری

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:33

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) سویٹ ہوم بہاولپور کی بوسیدہ بلڈنگ اپنی عمر پوری ہونے کے باوجود تاحال زیر استعمال ،بوسیدہ بلڈنگ کے کرائے کی مد میں ماہانہ1لاکھ 80ہزار روپے کرائے کی ادائیگی جاری،کسی بھی وقت جانی و مالی نقصان کا اندیشہ کمشنر بہاولپور،ڈپٹی کمشنر بہاولپور و ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیل کے مطابق محکمہ بیت المال کے زیر اہتمام یتیم بچوں کی کفالت و نگہداشت کیلئے قائم سویٹ ہوم بہاولپور کی بلڈنگ1952میں تعمیر کی گئی تھی جو کہ اپنی طبی عمر کئی سال قبل پوری کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

بلڈنگ میں جگہ جگہ ڈراڑیں پڑ چٴْکی ہیں۔بوسیدہ بلڈنگ میں سویٹ ہوم کی100بچوں سے سمیت 10آیازسمیت دیگر حکومتی سٹاف اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔یہی نہیں بوسیدہ بلڈنگ کے کرائے کی مد میں1لاکھ 80ہزار روپے ادا کئے جارہے ہیں جو کہ انتہائی حیران کن ہے۔

بہاولپور کے عوام و سماجی حلقوں نے کمشنر بہاولپور،ڈپٹی کمشنر بہاولپور ،اے سی سٹی سمیت پاکستان بیت المال کے ارباب اختیار سے معاملے کا فوری نوٹس لینے اور سویٹ ہوم بہاولپور کے طلبہ کو جلد از جلد کوئی نئی بلڈنگ کرائے پر حاصل کر کے سینکڑوں قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کامطالبہ کیا ہے۔