ارب روپے کی لاگت سے شروع کیا جانے والا’’ خادم پنجاب صاف پانی پراجیکٹ‘‘ صوبہ کے کروڑوںشہریوں کو پینے کا صاف اور معیاری پانی فراہم کرنے کی جانب ٹھوس پیش رفت ہے،صوبائی وزیر امداد باہمی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:33

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ24ارب روپے کی لاگت سے شروع کیا جانے والا’’ خادم پنجاب صاف پانی پراجیکٹ‘‘ صوبہ کے کروڑوںشہریوں کو پینے کا صاف اور معیاری پانی فراہم کرنے کی جانب ٹھوس پیش رفت ہے۔ اس پروگرام سے جنوبی پنجاب کے باسیوں کو جدید سماجی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں مدد ملے گی۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے جمعہ کوعباس نگر ڈسٹرکٹ بہاول پور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا کہ خادم پنجاب صاف پانی پراجیکٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خوشحال اور صحتمند پنجاب ویڑن کو عملی تعبیر دینے کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت واٹر سپلائی کی 1574ناکارہ سکیموں کو مکمل طور پر فعال اور بحال کیا جائے گا۔

علاوہ ازیںاس منصوبے کے تحت واٹر سپلائی سکیموں کی مشینری اور آلات کی مرمت ودرستگی بھی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت واٹر سپلائی سکیموں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لئے بھی مربوط اور جامع حکمت عملی تشکیل دے دی گئی ہے۔صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ کے دوردراز اور پسماندہ علاقے کے باسیوں کو بالعموم جبکہ جنوبی پنجاب کے شہریوں کو بالخصوص ترجیحی بنیادوں پر بہتر سماجی اور معاشی سہولیات کی فراہمی کے مشن پر عمل پیرا ہے جس کے ثمرات سے صوبہ پنجاب کے کروڑوں باسی بہرہ مند ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :