پاکستان میں بسنے والی اقلتیں محب وطن ہیں، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:33

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرخ نوید نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی اقلتیں محب وطن ہیں، ملکی قوانین انہیں مکمل آزادی کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے اور اپنے مذہب کی تعلیمات کے مطابق زندگی گذارنے کی اجازت دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیرس روڈ پر مقامی مندر میں دیوالی کی تقریب میں ہندو برادری کے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر نے ہندو برادری کے مقامی راہنما?ں کے ہمراہ دیوالی کا کیک کاٹا اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق حکومت پنجاب کیطرف سے ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو100جوڑے کپڑوں کا تحفہ دیا، اے ڈی سی جی میثم عباس، میئر سیالکوٹ توحید اختر چوہدری ، ہندو برادری کے راہنما شادی لال و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :