ساہیوال ،موٹرسائیکل کھڑی کرنے کے تنازعہ پر ایک شخص قتل راہگیر سمیت 2افراد زخمی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:33

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) موٹرسائیکل کھڑی کرنے کے تنازعہ پر ملزمان کی فائرنگ‘ ایک شخص قتل ‘راہگیر سمیت 2۔افراد زخمی‘مقتولین کے ورثائ کا شدید احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق بوڑھ والا چوک کے قریب چائے کی دوکان کے باہر موٹرسائیکل کھڑی کرنے پر معمولی تنازعہ ہوا اورمعاملہ طول پکڑ گیا۔طارق نے فائرنگ کرکے ایک شخص ندیم کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

مقتول کا بھتیجا ریحان عرف کوڈو بھاگ کر آیا توملزمان نے فائر کھول دیا جس کے نتیجہ میں ریحان اور ایک راہگیر زخمی ہو گئے۔زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔بعدازاں مقتول کے ورثائ نے بوڑھ والا چوک میں لکڑیوں کو آگ لگا کر شدید احتجاج کیا۔پولیس موقع پر پہنچی اور ملزمان کو گرفتارکرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :