ساہیوال ،اینٹی کرپشن پولیس کا مجسٹریٹ کی نگرانی میں کامیاب چھاپہ‘سرکاری ہسپتال کا لیب ٹیکنیشن رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:33

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) اینٹی کرپشن پولیس کا مجسٹریٹ کی نگرانی میں کامیاب چھاپہ‘سرکاری ہسپتال کا لیب ٹیکنیشن رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار۔تفصیلات کے مطابق بلاک نمبر 2چیچہ وطنی کا رہائشی ہیپا ٹائٹس کا مریض محمدجنید تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی میں ہیپا ٹائٹس بی اور سی کے ٹیسٹ کیلئے گیا اور ہسپتال کے لیب ٹیکنیشن محمدافضل سے رابطہ کیا تو افضل نے ٹیسٹوں کیلئے 3ہزار روپے رشوت طلب کی جس پر محمدجنید نے اینٹی کرپشن پولیس کو اطلا ع کردی۔

(جاری ہے)

اعلیٰ افسر کے حکم پر سرکل آفیسر انسپکٹر تقی عباس اختر نے ریڈنگ پارٹی کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ مجیب الرحمن شامی کی نگرانی میں چھاپہ مار کر محمدافضل کو 3ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے نشان زدہ نوٹ برآمد کرلئے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتارملزم جعلی رسیدوں کے ذریعے لاکھوں روپے فیسیں خر د برد کر چکا ہے اورمحکمانہ انکوائری کے بعد اسے 3لاکھ روپے سے زائد ریکوری بھی ڈالی گئی تھی تاہم سیاسی پشت پناہی کے باعث ابھی تک ریکوری جمع نہ کرائی گئی۔پولیس تھانہ اینٹی کرپشن ساہیوال نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :