رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم، ملک میں صفر کا چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر 22 اکتوبر بروز اتوار کو ہوگی

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:29

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم، ملک میں صفر کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اکتوبر2017ء) ملک میں صفر کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد ملک میں کہیں بھی ماہ صفر کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملک میں یکم صفر 22 اکتوبر بروز اتوار کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :