Live Updates

اٹک کو ہمیشہ اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرینگے،پنجاب میں ترقی پوری دنیا سراہتی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد سے ون ٹوون ملاقات میں گفتگو

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:22

اٹک کو ہمیشہ اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر ..
حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے صوبہ بھر میں جاری تعمیر وترقی کے منصوبوں کے مکمل ہونے سے پنجاب میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اٹک کو ہمیشہ اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں تمام مسائل حل کرینگے۔2018ء کا الیکشن مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی عوام ترقی کا راستہ روکنے والوں کو مسترد کردینگے، پنجاب میں ترقی پوری دنیا سراہتی ہے زندگی کا مقصد ہی عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کے روزوفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد سے ون ٹوون ملاقات کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبہ بھر میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں اٹک کے بڑے مسائل کے بارے میں انہیں آگاہ کیا جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے یقین دہانی کروائی کہ وہ اٹک کے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرینگے انہوںنے کہا کہ میاں برادران نے ہمیشہ اٹک کو اپنا گھر سمجھا یہی وجہ ہے کہ پہلے زرعی یونیورسٹی کی منظوری کے بعد میڈیکل کالج کی منظوری لی میاں برادران کی اٹک کے عوام کے ساتھ محبتوں کا ثبوت ہے انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 2018ء کا الیکشن بھی مسلم لیگ (ن) کارکردگی کی بنیاد پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی انہوںنے کہاکہ ہم نے کبھی جھوٹے دعوے نہیں کیے بلکہ عملی کام کروائے سی پیک کا تحفہ بھی چین کا پاکستان کے ساتھ محبتوں کا ثبوت ہے انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت پر تنقید کرنیوالوں کو پہلے بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا آئندہ بھی وہ مایوسی کا شکار ہونگے وزیر اعلیٰ پنجاب نے شیخ آفتاب احمد کو اٹک کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر وفاقی وزیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات