پنجاب حکومت نے رینجرزتعیناتی کی مدت میں 2ماہ توسیع کی منظوری دے دی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:17

پنجاب حکومت نے رینجرزتعیناتی کی مدت میں 2ماہ توسیع کی منظوری دے دی
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اکتوبر2017ء ) : پنجاب حکومت نے رینجرزتعیناتی کی مدت میں 2ماہ توسیع کی منظوری دے دی ہے،پنجاب حکومت نے رینجرزکی توسیع کیلئے سمری وفاقی وزارت داخلہ کوبھجوا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے رینجرزکی پنجاب میں 2ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

رینجرزکی پنجاب میں تعیناتی کی مدت آج رات بارہ بجے ختم ہونی تھی۔رینجرزکو پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف کاروائیوں کیلئے تعینات کیاگیاتھا۔تاہم پنجاب حکومت نے رینجرزکی مدت میں مزید 60روزکیلئے توسیع کردی ہے۔اس سے قبل رینجرزکی مدت میں رواں سال جنوری میں پہلی بارتوسیع دی گئی تھی۔رینجرزکوپنجاب میں سرچ آپریشن اور دہشتگردوں کیخلاف کاروائی کے اختیارات حاصل ہیں۔

متعلقہ عنوان :