ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ کو پارٹی سے نکال دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:16

ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ کو پارٹی ..
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اکتوبر2017ء) ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کی پارٹی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سلمان مجاہد بلوچ کی جانب سے کچھ روز قبل پارٹی قیادت پر سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔ اسی تمام صورتحال کے باعث اب ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔