سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کیخلاف احتجاجی مظاہرے
عوام ختم نبوت کے تحفظ ،ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،میاں محمد اسلم
جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:21
(جاری ہے)
حکمران عقیدہ ختم نبوت کے مجرموں کی سرپرستی سے باز آجائیں اور اپنی صفوں میں موجود قادیانی لابی کو باہر نکال کر جیل میں ڈالیں ۔ انھوں نے کہاالفاظ کے ہیرپھیرکے ذریعے ختم نبوت قوانین پر ڈاکہ ڈالا گیا 228شقوں میں سے صرف ناموس رسالت ؐکے تحفظ والی شق میں ہی غلطی ہوئی،کیا یہ پاکستان کو لبرل اور سیکولربناکر20کروڑ عوام سے عشق رسولؐ چھیننا چاہتے تھے۔
انھوں نے کہا محض حلف کی تبدیلی نہیں بلکہ قادیانیوں کومسلمان بنانے کی سازش تھی یہ غلطی نہیں بلکہ منظم سازش تھی اس کی تانے بانے بہت دورتک ملتے ہیں اگرناموس رسالتؐ کے تحفظ کیلئے ہماری جان چلی جائے اس سے بڑی سعادت کوئی نہیں ۔زبیر فارو ق خان نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے کہا قومی اسمبلی میں مسلم لیگ کی حکومت کے دوران ختم نبوت پر شب خون مارا گیااور تمام پارٹیاں خاموش بیٹھی رہیں۔پاکستان کے عوام کے نمائندگی جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی صاحبزداہ طارق اللہ نے کی۔شمس الرحمن سواتی نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے کہاہم ختم نبوت کے تحفظ اور پاسبانی کے لیے مو ت سے ڈرنے والے نہیں اور مسلمانوں کے عقیدہ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو معاف کرنے کے لیے تیارنہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کے فارم سے حلف کو نکالنے والوں کی سازش کو عوام اچھی طرح پہچان چکے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.