سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،ْ پنجاب میں ایک دہشتگرد ماراگیا ،ْ سات گرفتار ،ْ اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بر آمد

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:20

سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،ْ پنجاب میں ایک دہشتگرد ماراگیا ،ْ سات گرفتار ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفساد کے دوران بلوچستان اور پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ7دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان میں ایف سی نے کارروائی کرکے ایک دہشت گرد کو ہلاک اور 7 کو گرفتار کرلیا۔

ایف سی نے خفیہ اطلاعات پر مستونگ اور روجھان جمالی میں غلام پرنگ اور کلی کنگر کے علاقوں میں آپریشن کیے گئے۔دوسری جانب پنجاب میں بھی پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیے جن میں 19 دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔48 گھنٹوں کے دوران ڈیرہ غازی خان، اٹک، اسلام آباد اور لاہور میں آپریشن کیے گئے جن میں غیر قانونی اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :