Live Updates

الیکشن کمیشن عائشہ گلہ لالئی کے خلاف عمران خان کی طرف سے نااہلی کے ریفرنس پر فیصلہ منگل کو سنا ئے گا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:18

الیکشن کمیشن عائشہ گلہ لالئی کے خلاف عمران خان کی طرف سے نااہلی کے ریفرنس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن عائشہ گلہ لالئی کے خلاف تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے نااہلی کے ریفرنس پر فیصلہ منگل کو سنایا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بنچ نے گزشتہ سماعت پر یصلہ محفوظ کیا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے مجھے غلط ایم ایس کئے ہیں اس پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیش کش کی تھی۔ تاہم عمران خان بعدازاں عائشہ گلا لئی کے خلاف 1973کے آئین کے آرٹیکل 63 اے قومی اسمبلی کی نشست سے نااہل کئے جانے کا ریفرنس الیکشن کمیشن لے گئے جس کا اب 24اکتوبر کو فیصلہ کیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات