شیخ رشید کی خواہشات پر (ن) لیگ نہیں ٹوٹے گی،لال حویلی کے لال بجھکڑ نے ہمیشہ طاقتور کے تلوے چاٹے ‘ خواجہ سعد رفیق
نواز شریف کو احتسابی جال میں جکڑ کر سیاست سے بے دخل کرنے کی سازش خوفناک اقدام ہے ،طاقتور دشمنوں میں گھرا پاکستان اندرونی خلفشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، باہمی محاذ آرائی کی بجائے مل کر آگے بڑھنے کی بھرپور کوشش کی جائے‘ وفاقی وزیر ریلوے
جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:17
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اقتصادی استحکام، قیامِ امن، لوڈ شیڈنگ پرکنٹرول اور سی پیک انفراسٹرکچر کی تعمیر مسلم لیگ (ن) کا کارنامہ ہے اور شورشرابے، عدالتی فیصلے یا سازشیں سچ کو نہیں چھپا سکتیں، لال حویلی کے لال بجھکڑ نے ہمیشہ طاقتور کے تلوے چاٹے، شیخ چلی کی طرح پاں پکڑ کر اقتدار میں رہنے سے بہتر ہے کہ چند روز کم ہی سہی لیکن شیروں کی طرح جیا جائے، اقتدار میں رہنے یا نہ رہنے کا اختیار صرف اللہ کے اختیار میں ہے، شیخ چلی نامراد تھا اور نامراد ہی رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں گالیاں دینے والوں سے کئی گنا زیادہ پسند والوں کی تعداد ہے، ہمیں جاہلوں سے مقابلہ کرنے کے لئے بدزبانی نہیں کرنی اور نا ہی گولی اور گالی ہمیں اپنی راہ سے ہٹا سکتی ہے۔سعدرفیق نے کہا کہ مخالفین نواز دشمنی میں ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں اور انہیں سزا دینے کی نت نئی تاویلیں گھڑی جارہی ہیں ماضی میں بھی مقبول عوامی رہنماں کی تذلیل اور سزائوں نے ملک کو نقصان پہنچایا جب کہ آئین شکنی کرنے اور اسے قانونی تحفظ دینے والوں کو محففوظ راستے دیئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک طاقتور دشمنوں میں گھرا ہوا ہے اور اندرونی خلفشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، یہ وقت ایک دوسرے کی تضحیک کرنے اور انتقام لینے کا نہیں بلکہ معاف کرکے بھول جانے کا ہے ہمیں باہمی محاذ آرائی کی بجائے مل کر آگے بڑھنے کی کوشش کرنا ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.