لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کالعدم قرار دینے اورپانامہ لیکس میں شامل تمام افراد کے احتساب کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:13

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نیب کے چیئرمین کی تعیناتی کالعدم قرار دینے اورپانامہ لیکس میں شامل تمام افراد کے احتساب کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار محمد الیاس کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس میں 300 سے زائد افراد کا نام آیا ہے لیکن شریف خاندان کے علاوہ 259 افراد کا احتساب نہیں کیا جا رہا، پانامہ لیکس میں شامل دیگر افراد کا بھی احتساب کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی تعنیاتی بھی قانون کے برعکس ہوئی ہے۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔