لاڑکانہ میں دو مختلف واقعات میں 2 بچے زخمی، علاج کے لیے اسپتال منتقل

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:13

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) لاڑکانہ میں دو مختلف واقعات میں دو بچے زخمی ہوگئے، علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے شیخ زید کالونی میں چار سالہ بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ تیز رفتار موٹرسائیکل کی زرد میں آکر زخمی ہوگیا جسے آسپاس کے لوگوں نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں بچے کی حالت بہتری بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب تھانہ ماہوٹا کے حد میں تیز رفتار موٹرسائیکل نے ٹکر ماکر 9 سالہ بچے فضل بروہی کو شدید زخمی کردیا جس پولیس نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق زخمی بچے کی ذہنی توازن درست نہیں تاہم اس کے والدین اور خود بچے کی شناخت ہوچکی ہے جس علاج فراہم کرنے کے لیے ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :