ْلاڑکانہ، معمولی بات پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار طارق ڈاہانی اور راشد ڈاہانی زخمی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:13

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) لاڑکانہ کے قریب گاؤں کھاوڑ خان ڈاہانی میں ڈاہانی برادری کے دو گروپوں میں معمولی بات پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار طارق ڈاہانی اور راشد ڈاہانی زخمی ہوگئے، اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر زخمیوں کو چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں دونوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زخمی راشد نے بتایا کہ گذشتہ روز ڈاہانی برادری سے تعلق رکھنے والے بااثر افراد کے ساتھ معمولی بات پر چپقلش ہوئی جس پر ان کے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہمیں زخمی کردیا ہے۔ دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :