آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے افغان سفیرکی ملاقات، سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال

آرمی چیف کی افغانستان میں حالیہ دہشتگردحملے کی شدید مذمت،متاثرہ خاندانوں سے اظہارہمدردی ،دونوں ممالک دہشتگردی سے متاثرہ ریاستیں ہیں،دہشتگردخطے میں قیام امن کے عزم کومتاثرنہیں کرسکتے۔جنرل قمرجاوید باجوہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:02

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے افغان سفیرکی ملاقات، سکیورٹی صورتحال ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اکتوبر2017ء ) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ سے افغان سفیرعمرزخیلوال نے ملاقات کی، جس میں سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں افغان سفیرعمرزخیلوال نے ملاقات کی۔ملاقات میں آرمی چیف کے دورہ کابل کے بعد کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے افغانستان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ قندھارمیں بیس سمیت دیگردہشتگردی کی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دہشتگردی کے باعث شدید متاثرہوئے۔دونوں ممالک دہشتگردی سے متاثرہ ریاستیں ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردوں کے حملے ہمارے عزم کومتزلزل نہیں کرسکتے۔ دہشتگرد خطے میں قیام امن کے عزم کومتاثرنہیں کرسکتے۔

متعلقہ عنوان :