کاروباری طبقے کے مسائل اجاگر کرنے میں ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، ناصر حسین شاہ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:13

کاروباری طبقے کے مسائل اجاگر کرنے میں ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) کاروباری کمپنیز کو درپیش مسائل کو بہتر انداز سے اجاگر کرنے میں ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کررہی ہے،ان کی اس کاوش میں سندھ حکومت ان کے ساتھ ہے، ان خیالات کااظہاروزیرمحنت و اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ای ایف پی اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے اشتراک سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں حکومت کرنے والی پارٹی غریبیوں کی پارٹی ہے، اورپیپلزپارٹی مزدوروں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی۔ انھوں نے ایمپلائر فیڈریشن آف پاکستان کی کاوشوںکو سراہتے ہوئے ان کی آواز کو بلند کرنے کاعزم کیا اور بتایا کہ ان میں سے بہت سے اقدامات پر سندھ حکومت پہلے ہی سے کام کررہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انھوں نے ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے لیے 2اعشاریہ 5ملین کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن کیOSHمسودے کو ترجمہ کرانے پر زور دیا ۔

ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر مجید عزیزکا کہنا تھا کہ انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن کے اشتراک سے ایم این ایز کے ساتھ نیشنل بزنس ایجنڈے پر م-ذاکرات مکمل کرلیے ہیں،پا کستان میں ایم این ایز ڈیکلریشن کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کرپاکستان میں کاروباری سرگرمیوںمیں مسلسل اضافے اورترقی کو انتہا تک پہنچایا جا سکتا ہے۔اس حوالے سے سندھ حکومت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بات چیت ہوئی ہے، جس میں لیبر قوانین سمیت نیشنل بزنس ایجنڈے میں شامل اسکل پاکستاان ایجنڈا پر بھی بات ہوئی،اس اقدام کا مقصد بات چیت کے ذریعے معاملات کو فروغ دینا ہے۔

انھوں نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر تبدیل ہوتی مارکیٹوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تما م سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر اتحاد کوفروغ دیتے ہوئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دیں اور ای ایف پی کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔ انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن کی کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر انگرڈ کرسٹینین نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ای ایف پی نے ایم این ای ڈییکلیریشن کے لیے اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز سے احسن انداز میں مشاورت مکمل کی ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں، اور امید کرتے ہیں کہ اس سے کھیلوں کے سامان بنانے والی صنعت کے لیے نئی راہیں کھلیں گی، انھوں نے آئی ایل او کے ساتھ ڈیسنٹ ورک ایجنڈے پر کامیاب مذاکرات کرنے پر ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان میں کاروبار کی سطح کو مزید بلندی تک لے جانے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر موجود سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے پیش کیے گئے کاروباری ایجنڈے کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ ان پوائنٹس کو اپنے سیاسی منشور میں شامل کرکے سنجیدگی سے اس پر بات کریں گے۔ جاپان کے پاکستان میں قونصل جنرل مسٹر توشیکازو اسومورا نے اس منصوبے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس منصوبے سے سیکھے گئے سبق سے صنعت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

تقریب میں 200سے زائد مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سمیت وزیرمحنت و اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ سید ناصر حسین شاہ، آئی ایل او کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان مس انگرڈ کرسٹینسین ، جاپان کے کراچی میں قونصل جنرل توشی کازو ایسومورا، ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ، پی ٹی آئی کے پارلیمنٹیرینز ڈاکٹر عارف علوی، پیپلزپارٹی کی ایم این اے شازیہ سومرو، پاک سرزمین پارٹی کے رضا ہارون، پی ایم ایل این سندھ کے سیکریٹری جنرل خواجہ طارق نذیر،سیکریٹری لیبر سندھ رشید سولنگی، پائلر کے ڈائریکٹر کرامت علی، جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر سندھ غلام نبی میمن، ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل فصیح الکریم صدیقی سمیت نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیز کے نمائندوں ، ٹریڈ باڈیز ، انڈسٹریل ایسوسی ایشنز کے نمائندوں ، کھیلوں کا سامان بنانیوالی سیالکوٹ کی آٹھ ٹاونز ایسوسی ایشنز سمیت سول سوسائٹی کے نمائندے اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد ہوموجود تھی۔

تقریب کے اختتام پر ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے بہترین منیجمنٹ اور ایچ آر کے شعبے میں نمایاںکارکردگی کامظاہرہ کرنے والی کمپنیز کو ایمپلائرز آف دی ایئر ایوارڈ 2016سے نوازہ گیا، ایوارڈ وصول کرنے والوں میں کھیلوں کاسامان بنانے والی سیالکوٹ کی پانچ کمپنیز بھی شامل تھیں جنہیں لیبر قوانین پر احسن طریقے سے عمل درآمد کرنے کے اعتراف پر ایوارڈ سے نوازہ گیا۔

متعلقہ عنوان :