حکومت ترقیاتی سکمیوں میں معیار اور رفتار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کر تی،امتیاز شاہد قریشی

غفلت برتنے والے عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی ،وزیر قانون خیبرپختونخوا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:11

حکومت ترقیاتی سکمیوں میں معیار اور رفتار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کر تی،امتیاز ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی اُمور امتیاز شاہد قریشی نے کہا ہے کہ حلقہ پی کے ۹۳میں جاری ترقیاتی کاموں کو مقرر وقت پر مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ عوام ان سے بہتر انداز میں مستفید ہوسکیں اور شہری سہولیات کو بہتر بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور سیکرٹریٹ میں ایکسئین پبلک ہیلتھ کوہاٹ جنید خان سے گفتگو کے دوران کیا ۔

ایکسئن پبلک ہیلتھ کوہاٹ جنید خان نے صوبائی وزیر قانون کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی جس پر صوبائی وزیر قانون نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی کے ۹۳ میں جاری ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ عوام اس سے استفادہ حاصل کر سکیں اُنہوں نے کہا کہ موجودہ پی ٹی آئی حکومت ترقیاتی سکمیوں میں معیار اور رفتار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی غفلت برتنے والے عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر قانون نے مزید کہا کہ کہ شکردرہ کی روز بروز بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث پینے کے پانی کی ضروریات میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے دریائے سندھ سے آبنوشی سکیم کا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے۔ اس منصوبے پرصوبائی حکومت اربوں روپے خرچ کرے گی جس پر محکمہ پبلک ہیلتھ کام کا آغاز کرے گی اور بہت جلد صوبائی وزیر اعلی پرویز خٹک دورہ شکردرہ کے موقع پر اربوں روپے کی اس سکیم کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ۔میٹنگ میںایکئین پبلک ہیلتھ کوہاٹ جنید خان نے صوبائی وزیر قانون کو دیگر ترقیاتی منصوبوں میںپبلک ہیلتھ کوہاٹ کے کردار اور ان کی پیشرفت کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی۔