Live Updates

وزیراعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات ،ٹارگیٹڈ آپریشن اور پی ایس ایل کی میچز کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:10

وزیراعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات ،ٹارگیٹڈ آپریشن اور پی ایس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے جمعہ کووزیر اعلی ہائوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن اور فروری میں کراچی اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل میچزکی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

وزیرا علی سندھ نے ڈی جی رینجرز کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے محرم الحرام خیر و عافیت سے گزر گیا۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام ایجنسیوں نے باہمی روابط اور کوآرڈی نیشن کے ساتھ کام کیا، جس کے باعث شہر میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں رہی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن بحال ہوچکا ہے اور رینجرز اور پولیس کا اس حوالے سے اہم کردار رہاہے۔
Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات