گورنر سندھ سے کراچی میں حالیہ تعینات ہونے والی برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مس ایلن برنس کی ملاقات

دوطرفہ سفارتی و تجارتی تعلقات ،کراچی میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول ،باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:10

گورنر سندھ سے کراچی میں حالیہ تعینات ہونے والی برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر سے کراچی کے لئے حالیہ تعینات ہونے والی برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مس ایلن برنس Elin Burns نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میںدوطرفہ سفارتی و تجارتی تعلقات،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں،کراچی میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ کے سماجی شعبہ کی ترقی میں برطانیہ کی مدد قابل تعریف ہے،پاکستان اور برطانیہ کے مابین مختلف شعبوں میں مزید تعاون وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا صنعتی حب ہے ، امن و امان کے قیام کے بعد یہاں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے، حکومت سرمایہ کاروں کوہر ممکن سکیورٹی فراہم کر رہی ہے اس ضمن میں برطانیہ کے سرمایہ کار بھی یہاں کی سازگار فضاء سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں،دو طرفہ تعاون میں اضافہ سے دونوں ملکوں کی معیشت میں بہتری آئے گی۔گورنر محمد زبیر نے کہا کہ پاک برطانیہ دو طرفہ تعلقات کے استحکام سے خطہ میں غربت ، بے روزگاری اور عوام کی احساس محرومی کا خاتمہ یقینی ہے اس ضمن میں برطانیہ کے سرمایہ کار کی تعلیم ، صحت ، انفرااسٹرکچر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری اہم ثابت ہو سکتی ہے ، دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے اعلیٰ سطح پر مستحکم اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

ملاقات میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر ایلن بزنس نے کہا کہ پاکستانی نژادبرطانیہ کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی کمپنیاں مختلف شعبوںمیں مزید سرمایہ کاری کا جائزہ لے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :