ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈائون

گرانفروشی پر9,000روپے جرمانہ عائد،36افراد کے خلاف مقدمات درج،40 افراد گرفتار

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:10

ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈائون
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نی571مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر16دکانداروں کے چالان کیے جبکہ9,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،36افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر40افراد کو گرفتار کروایا گیا۔

(جاری ہے)

14افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :