تحفظ ختم نبوتؐ کیلئے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہرے

ہم منکرین ختم نبوتؐ کی کسی بھی سازش کو پاکستان میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘میاں مقصود احمد

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:09

تحفظ ختم نبوتؐ کیلئے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پنجاب بھر میں احتجاجی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد کی اپیل پر تحفظ ختم نبوتؐ کے حوالے سے لاہور سمیت پنجاب بھر کے ڈویژنل مقامات پر احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ۔ راولپنڈی ،لاہور،گوجرانوالہ،سرگودھا،ملتان ،ساہیوال ،ڈیرہ غازی خان،فیصل آباد سمیت کئی بڑے شہروں میں تحفظ ختم نبوتؐ کو یقینی بنانے اوراسلام دشمنوں کی سازشوں کوخاک میں ملانے کے لیے احتجاجی مظاہروں میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

لوگوں نے اس موقع پر ناموس رسالتؐ کے حوالے سے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموس رسالتؐ کے تحفظ اور ختم نبوتؐ حلف نامے میں ہونے والی سازشیں کسی صورت میں بھی قابل قبول نہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر قانون کی جانب سے قادیانیوں کی حوصلہ افزائی شرمناک اور انتہائی قابل مذمت ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب فوری طورپر انہیں عہدے سے برطرف کرکے توہین رسالتؐ کے تحفظ کے لیے کارروائی کریں۔

راناثناء اللہ کی طرف سے وضاحتی بیان ناکافی ہے۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے حکومت کی جانب سے ختم نبوتؐ کے حوالے سے ہونے والی سازش کو بے نقاب کیا ۔پاکستان کے 20کروڑ غیور مسلمان آنحضرتؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے ۔ ختم نبوتؐ ہمارے ایمان کاحصہ ہے اور اس سے انکار کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے۔

منکرین ختم نبوتؐ کے ہمدرد اسلام اور پاکستان کے اسلامی تشخص کے کھلے دشمن ہیں۔میاں محمد اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑی آئینی ترمیم کروائی گئی ۔صاحبزادہ طارق اللہ نے اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے حکمران جماعت کی شازش کو ناکام بنا دیا ۔حکومت کہتی ہے کہ یہ غیردانستہ طورپرکی گئی غلطی تھی۔ کیا کافروں کو مسلمان بنانا چاہتے تھے، پاکستان کو سکولر بنا نا ان ظالم حکمرانوں کا خفیہ ایجنڈا ہے ۔

ہم اسکو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔محمد جاوید قصوری نے ملتان میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے پاکستان میں انگریزوں کا قانون نہیں چلنے دیں گے ۔قادیانیوں نے ہمیشہ ملک دشمن ایجنڈے کو پروان چڑھانے کی کوششیں کیں ہیں۔انکی یہ کوششیں پاکستان کے آ ئین و قانون کے منافی ہیں۔امیر العظیم نے منصورہ کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کے مذموم عزائم کھل کر سامنے آچکے ہیں۔

جماعت اسلامی قادیانیوں کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔ پاکستان کی سلامتی کے لئے قادیانیوں کو اہم عہدوں سے فوری طور پر فارغ کیا جائے ۔وہ کسی بھی لمحے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ کچھ قوتیں پاکستان کی سلامتی اور اسکے اسلامی تشخص کے خلاف سرگرم ہیں انکا بروقت قلع قمع کرنا ہو گا ۔حکمرانوں کا گھنائونا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے ۔ صاحبزادہ طارق اللہ کی جانب سے اگر ختم نبوتؐ کے معاملہ کو قومی اسمبلی میں اٹھایا نہ جاتا تو کسی کو پتا بھی نہ چلتا کہ کیا سازش ہو گی ہے ۔