وزیراعلیٰ پنجاب نے گنگا رام ہسپتال میں ایم ایس آفس کے باہر بچے کی پیدائش کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

واقعہ کی تحقیقات کا حکم، ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے‘محمد شہبازشریف

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:09

وزیراعلیٰ پنجاب نے گنگا رام ہسپتال میں ایم ایس آفس کے باہر بچے کی پیدائش ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گنگا رام ہسپتال میں ایم ایس آفس کے باہر بچے کی پیدائش کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ حاملہ خاتون کو ہسپتال میں داخل نہ کئے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کرکے جامع رپورٹ پیش کی جائے اور ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال رائے ونڈ کے بعد گنگا رام ہسپتال میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور یہ دکھی انسانیت کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں سے حساب لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :