کیپٹن (ر) محمد صفدر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ 25اکتوبر تک محفوظ

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:05

کیپٹن (ر) محمد صفدر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ 25اکتوبر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) ایڈیشنل سیشن جج محمد محسن نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ 25اکتوبر تک محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج محمد محسن کی عدالت میں کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت میں پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے ایم جوزف کے وکیل طاہر بشیر ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ کیپٹن صفدر نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہو ئے کرسچن کمیونٹی کے جذبات کو مجروح کیا۔ انہوں نے کرسچن کمیونٹی کی محب وطنی پر شک کیا، استدعا ہے کہ کیپٹن صفدر کے خلاف اندراج مقدمے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے نشترکالونی پولیس کی رپورٹ آنے تک اپنا فیصلہ 25اکتوبرتک محفوظ کرلیا۔