Live Updates

حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس میںایک نئی متفرق درخواست دائر کردی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:53

حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس میںایک نئی متفرق ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی نااہلی سے متعلق زیرسماعت کیس میں درخواست گزارحنیف عباسی نے جمعہ کوایک نئی متفرق درخواست دائر کردی ہے جس میں انہوں نے عمران خان کی منی ٹریل کے حوالے اعتراضات اٹھا تے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ نیازی سروسز کے ہزاروں پائونڈز گوشواروں میں ظاہرنہیں کئے گئے ہیں ، اور ایک لاکھ پائونڈز کی جس رقم کی دستاویزات جمع کرنے کادعوٰی کیا گیاہے اس میں سے صرف 25ہزار پائونڈ وکیل کو ادا کئے گئے ہیں ، در خواست گزار حنیف عباسی کے مطابق عمران نے اپنے پہلے جواب میں کہا تھا کہ آف شور کمپنی لندن فلیٹ کو فروخت کرکے بنائی گئی تھی ، لیکن فلیٹ کی فروخت کے بعد بھی 2012ء تک نیازی سروسز کے اکائو نٹ میں ٹرانزیکشن ہوتی رہیں، اس طرح عمران خان نے فلیٹ سے متعلق سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے جھوٹ بولا ، حقیقت میں لندن فلیٹ سے ملنے والی رقم عمران خان کا اثاثہ تھی ، پہلے کہا گیا تھا کہ نیازی سروسزبے وقعت ہوگئی تھی اورخسارے میں جا رہی تھی لیکن دوسروں پر دیانت دار نہ ہونے کے الزامات لگانے والے عمران خان نے اس حوالے سے غلط بیانی کی ، جس پر ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل62 ون ایف کا اطلاق ہوتا ہے ، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان نے منی ٹریل سے متعلق اپنے تحریری بیان میں اپناموقف تبدیل کرنے کی استدعا کی مگر یہ واضح نہیں کیا کہ وہ اپنی درخواست کے کس حصہ میں تبدیلی کرناچاہتے ہیں، انہوں نے حذف کرنے والے پورشن و پیراگرف کی نشان دہی بھی نہیںکی، حالانکہ قانون کے مطابق موقف میں درکار تبدیلی واضح کرنا ضروری ہوتا ہے،درخواست گزار کے مطابق عمران خان کی یہ متفرق درخواست عدالتی نظام کی توہین ہے اوران کوموقف میں تبدیلی کی اجازت دینا انصاف کے تقاضوں کے بھی منافی ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات