سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میںحصہ لینے والے امیدواروں کی فیسوں میں اضافے کیخلاف پاکستان بار کونسل میں درخواست دائر

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2017-18ء میںحصہ لینے والے امیدواروں کی فیسوں میں اضافے کے خلاف پاکستان بار کونسل میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔درخواست الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار ایڈووکیٹ ذوالفقار احمد بھٹہ نے دائر کی ،جس میںموقف اختیا رکیا گیا ہے کہ اس قدر زیادہ فیس تو قومی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے والوں سے بھی وصول نہیں کی جاتی حالانکہ وہ ایک بلند ترین سیاسی فورم ہے ، دوسری جانب فیسوں میں اضافہ بار رولز 1989ء کے سیکشن 13(بی ون )کی بھی خلاف ورزی ہے ، کیونکہ بار الیکشن پر اتنے اخراجات نہیں ہوتے ، اس لئے استدعاہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے الیکشن اخراجات کی تفصیلات طلب کی جائیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ درخواست گزار ایڈووکیٹ ذوالفقار احمد بھٹہ ایڈیشنل سیکرٹری کے امیدوار ہیں جس کی مقرر کردہ فیس 50 ہزاروپے ہے یہاں یہ ذکرکرنابھی ضرور ی ہوگا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن 2017-18ء میںحصہ لینے والے امیدواروں کی فیسوں اورعدالت عظمیٰ پریکٹس تجربہ میں غیر معمولی اضافہ کردیا گیا ہے ،صدر کا الیکشن لڑنے والے امیدوار کیلئے انتخابی فیس ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

نائب صدر کی سیٹ کے امیدوار کی فیس 75ہزار روپے،سیکرٹری کے امیدوار کی فیس 70ہزار روپے ، ایڈیشنل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری امیدوار کی فیس 50ہزار روپے، جبکہ ممبر ایگزیکٹیو کے امیدوار کی فیس 30ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح صدارتی امیدوار کے لیئے سپریم کورٹ کی وکالت کا 10سالہ تجربہ ۔نائب صدر کے لیئے 7سال، سیکرٹری کے لیئے 5سال۔ایڈیشنل اور فنانس سیکرٹری کی سیٹ کے لیئے تجربہ تین تین سال۔جبکہ ممبر ایگزیکٹیو کے لیے 2سال تجربہ کی شرط رکھی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :