فوجی فرٹیلائزر کمپنی کا 2017ء کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر 9 ماہ کے مالیاتی نتائج کا اعلان

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) کی جانب سے سال 2017ء کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر 9 ماہ کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف ایف سی سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کمپنی کی جانب سے اس مدت کے دوران 1928 ہزار ٹن یوریا کا پیداواری ہدف حاصل کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس دوران بشمول ایکسپورٹ سونا یوریا کے 1741 ٹن فروخت کا ہدف بھی حاصل کیا ہے۔ 1. 235 ارب روپے ڈیویڈنڈ کی رقم ہے۔ کمپنی کی آمدنی مجموعی آمدن 5.934 ارب روپے رہی۔ کمپنی کی جانب سے اس سال کا تیسرا ڈیویڈنڈ 1.50 روپے رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :