الیکشن کمیشن کے 29 ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز میں لیگل فریم ورک کی تربیت مکمل ہونے پر سرٹیفکیٹ تقسیم

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:50

الیکشن کمیشن کے 29 ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز میں لیگل فریم ورک کی تربیت مکمل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ایڈیشنل سیکرٹری ٹریننگ الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے الیکشن کمیشن کے 29 ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو لیگل فریم ورک کی تربیت مکمل ہونے پر سرٹیفکیٹ دیئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کی تربیت مکمل ہونے پر تقسیم اسناد کی تقریب منعقد ہوئی۔ ای ایم سی کا یہ ساتواں گروپ ہے جس میں الیکشن کمیشن کے افسران نے لیگل فریم ورک جینڈر الیکشن قوانین، انتخابی قانون 2017ء اور انتخابی فہرستوں سمیت مختلف اہم موضوعات پر ٹریننگ مکمل کی۔

متعلقہ عنوان :