سبی،طلباء کے روشن مستقبل میں اساتذہ کرام کا کردار اہم ہے، گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام وسائل کا استعمال کیا جائے گا،ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکشن سبی عبدالعزیز

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:49

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء)ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکشن سبی عبدالعزیز کرد نے کہا ہے کہ سبی میں معیاری تعلیم کے فروغ میں گورنمنٹ بوائزماڈل ہائی اسکول نے نمایاںکردار ادا کیا طلباء کے روشن مستقبل میں اساتذہ کرام کو اہم رول ہے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام وسائل کا استعمال کیا جائے گا گورنمنٹ بوائزماڈل ہائی اسکول میں زیر تعمیرملٹی پرپز ہال کو بروقت مکمل کیا جائے تعمیراتی کام میں غیر معیاری میٹریل کا استعمال کسی صورت قبول نہیں کروں گا ۔

(جاری ہے)

بروز جمعہ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول کے دورے کے موقع پر پرنسپل اساتذہ کرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈوپٹی ڈویژنل ڈائریکٹر عبدالنبی ، ڈی ای او کچھی حفیظ اللہ ، ڈسٹرک ڈ ی او ایجوکشن کچھی امان اللہ گشکوری بھی تھے اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول حاجی محمد حسن سیلاچی نے اسکول کو درپیش مسائل پانی کی قلت اور کمروں کی حالت زر اساتذہ کرام کی کمی کے بارے میں تفصیلی آگہی فراہم کی ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکشن سبی عبدالعزیز کرد نے اسکول کو تفصیلی معائنہ کیا انہوں نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اسکول نے نامور لوگوں کو پیدا کیا یہاں نے تعلیم حاصل کرنے والے آج بڑے بڑے اہم عہدوں پر عوام کی خدمت کے ساتھ ساتھ ملک اور اسکول کا نام روشن کررہے ہے تعلیم ہی وہ دولت سے جس سے انسان مالامال ہوجاتا ہے تعلیم کو بہتر انداز سے دل لگ کر حاصل کریں وہ لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو علم کے حصول میں اپنا وقت کو بہتر انداز سے استعمال کرتے ہیں مجھے امید ہے کہ طلباء محنت سے اپنی تعلیم مکمل کرکے اسکول کا نام ہر میدان میں روشن کریں گے اس موقع پر انہوں نے اساتذہ کرام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کی تعلیم وتربیت میں کسی بھی قسم کی لاپرائی برادشت نہیں کروں گا مجھے امید ہے کہ اساتذہ کرام اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر بچوں کو بہتر تعلیم کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں گے بعدازاں ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکشن سبی عبدالعزیز کرد نے اسکول میں ملٹی پرپز ہال کی تعمیر کا تفصیلی معائنہ کیا انہوں نے پرنسل کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ تعمیراتی کام کو جائزہ لیا کریں ناقص میٹرل کے استعمال کی روک تھام میں اپنا رول پلے کرتے ہوئے غیر معیاری کام کے بارے میں بروقت اطلاع دیں تاکہ کسی صورت ملٹی پرپز ہال کی ناقص تعمیر ممکن نہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ ملٹی پرپز ہال کی تعمیر سے نمایان تبدیلی آئے گی اسکول کو درپیش مسائل کے تدراک کیلئے اقدامات کروں گا اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔