کوئٹہ،احتساب عدالت نے لسبیلہ ڈیم حفاظتی بند کیلئے مختص فنڈز میں خردبرد کے الزام میں گرفتار 2ملزمان کو جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) احتساب عدالت بلوچستان کے جج جناب عبدالمجید ناصر نے لسبیلہ ڈیم حفاظتی بند کے لئے مختص فنڈزمیں خردبرد کے الزام میں گرفتار 2 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات دے دئیے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نیب کی جانب سے لسبیلہ ڈام سٹی حفاظتی بند کے فنڈز میں خردبرد کے الزام میں گرفتار ملزمان آغا فیصل اور کنسلٹنٹ احمد پٹھان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کو 23اکتوبر تک جیل بھیجنے کے احکامات دے دئیے ۔

مذکورہ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے سابق ڈائریکٹرجنرل بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اعظم پٹھان سمیت دیگر کی ملی بھگت سے لسبیلہ ڈام سٹی حفاظتی بندبنانے کیلئے مختص فنڈز میں بڑے پیمانے پر خردبرد کی ہے ،گرفتار ملزمان کو سپریم کورٹ سے درخواست ضمانت خارج ہونے کے بعد حراست میں لے لیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :