ہنگو، سنی سپریم کونسل کے زیر اہتمام تحفظ نبوت اور ختم نبوت بل کیخلاف احتجاجی ریلی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:48

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء)سنی سپریم کونسل کے زیر اہتمام تحفظ نبوت اور ختم نبوت بل کے خلاف احتجاجی ریلی ،ریلی اڈہ مسجد سے شروع ہوکر پریس کلب ہنگو میں اختتام پذیر ہوئی ریلی میں ہنگو کے تمام سیاسی و سماجی ارکان مذہبی تنظیموں عوام اور سول سوسائٹی کے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی احتجاجی ریلی سنی سپریم کونسل کے چیئرمین مولانہ عبدالستار اور جنرل سیکرٹری رحیم عمر کی قیادت میں ہوئی احتاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عمران محمد کریم و دیگر مقررین نے کہا کہ حکمرانوں کی طرف سے ختم نبوت بل میں ترمیم نا منظور ہے ناموس رسالت کے خلاف کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے ختم نبوت بل میں ترمیم کرنے والوں کو کھلے عام پھانسی دی جائے مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جو بھی اس گنونے ام میں ملوث ہے انکوں بے نقاب کیا جائے ہم ختم نبوت کے تحفظ کے لئے جانوں کی قربانی دینگے اور اسلام دشمن و محالفین کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنائے گے۔