اورکزئی ایجنسی میں فائرنگ، 2افراد قتل، ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ کے چھاپے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 18:48

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) اورکزئی ایجنسی میں فائرنگ، دو افراد قتل، پولیٹیکل انتظامیہ نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے شروع کر دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ اورکزئی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اورکزئی ایجنسی کے علاقہ دھڑا دھڑ ماما زئی میں ربنواز نامی شخص نے فائرنگ کرتے ہوئے دو افراد گل انور اورزرمن شاہ کو قتل کر دیا ۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق واقع زاتی دشمنی بتائی جاتی ہے ۔ پولیٹیئکل انتظامیہ نے مزید بتایا کہ واقعہ کے فوری بعد ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار کاروائیاں شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :